(لاہور نیوز) چیئر مین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا نے سال 2024 میں کل 1225 مقدمات کا فیصلہ سنایا جس میں 50 کروڑ 79 لاکھ سے زائد جرمانہ، مجرموں کو 109 سال 09 ماہ قید کی سزا سنائی جبکہ 8 ملزمان کو بری کر دیا۔
چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی واحد عدالت ہے جس میں اس وقت کوئی بھی مقدمہ زیر سماعت نہیں ہے، چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا کاکردگی میں صوبہ بھر میں نمبر ون برقرار ہے۔
ڈرگ کورٹ لاہور نے ماہ جنوری میں 14 مقدمات کا فیصلہ کیا،ماہ فروری میں 185 مقدمات کا فیصلہ، اٹھاون لاکھ ستر ہزار روپے جرمانہ ،8 ماه سے زائد سزا سنائی گئی ،ماہ مارچ میں 393 مقدمات کا فیصلہ، چھ کروڑ میں لاکھ چونتیس ہزار جرمانہ، 9 سال 10 ماہ 22 یوم سزا سنائی گئی۔
عدالت کی جانب سے اپریل میں 123 مقدمات کا فیصلہ، 35 لاکھ چھہتر ہزار روپے،ایک سال 17 یوم کی سزا سنائی گئی ،مئی میں 68 مقدمات کا فیصلہ، 6 کروڑ سولہ لاکھ پچانوے ہزار روپے جرمانہ اور9 سال 5 ماہ کی سزاسنائی،۔
اسی طرح ڈرگ کورٹ نے جون میں 47 مقدمات کا فیصلہ، 34 لاکھ نو ہزار روپے جرمانہ اور 2 ماه 4 یوم کی سزاسنائی ،جولائی میں 79 مقدمات کا فیصلہ ،20 کروڑ اٹھائیس لاکھ پینسٹھ ہزار روپے جرمانہ اور 24 سال 3 ماه 3 یوم کی سزا سنائی۔
عدالت نے اگست میں 58 مقدمات کا فیصلہ کیا، تیرہ لاکھ اسی ہزار روپے جرمانہ اور 1 ماہ 19 یوم کی سزا سنائی جبکہ ماہ ستمبر میں 83 مقدمات کا فیصلہ کیا اور بیالیس لاکھ پینتیس ہزار روپے جرمانہ اور 6 ماہ 29 یوم کی سزا سنائی۔
ڈرگ کورٹ نے ماہ اکتوبر میں 44 مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے پندرہ کروڑ ہاسٹھ لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانہ اور 63 سال 1 ماہ 8 یوم کی سزاسنائی ،نومبر 62 مقدمات کا فیصلہ، 35 لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانہ اور 2 ماہ12 یوم کی سزاسنائی ،دسمبر 2024 میں 69 مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے اٹھائیس لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانہاور 2 ماہ 23 یوم کی سزاسنائی،پاکستان میں ڈرگ کورٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ کیا گیا۔