اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں: عطا تارڑ

26 Dec 2024
26 Dec 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں بانی پی ٹی آئی کی سازش تھی، مجرمون کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے کہا کہ جن مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں یہ توڑ پھوڑ میں شامل تھے، 9 مئی کے مجرموں کو ٹرائل کے دوران تمام بنیادی حقوق دیئے گئے۔

عطا تارڑ  نے کہا کہ منصوبے کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اب کوئی ملکی دفاعی تنصیبات پر حملے کی جرات نہیں کر سکے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ کا ایکٹ ہماری پارلیمنٹ نے پاس کیا ہے، فیئر ٹرائل میں عالمی سطح پر بھی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی، اب ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی ہوگی۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ سزاؤں سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے، آج کی سزاؤں کو ہم ویل کم کرتے ہیں، ان سزاؤں کے بعد پاکستان کا دفاع اور سالمیت مقدم ٹھہری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے