اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ٹی آئی بیک وقت مذاکرات اور سول نافرمانی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے: عظمیٰ بخاری

26 Dec 2024
26 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک طرف مذاکرات کا ڈرامہ کھیل رہی ہے اور دوسری طرف سول نافرمانی کی تحریک کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سرکردہ شیرو اور ٹائیگرز سوشل میڈیا پر اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر نہ بھیجنے پر اکسا رہے ہیں، زلفی بخاری، شہباز گل اور شہزاد اکبر جیسے غیر ملکی ٹاؤٹ اس مہم میں پیش پیش ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں  نے فتنے اور فتنہ پارٹی کی ملک دشمنی کو مسترد کر دیا ہے، سمندر پار پاکستانیوں  نے رواں سال ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ ریکارڈ ترسیلات زر بھیجے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی نے ڈیڑھ سال قوم کو بتایا کہ میں آپ کو امریکی غلامی سے آزاد کراؤں گا، اب ایک مہینے سے امریکی لابی کو پاکستان میں مداخلت کی درخواستیں کر رہے ہیں،اڈیالہ جیل کا قیدی این آر او مانگنے کے لیے کسی کے بھی پاؤں پکڑنے کے لیے تیار بیٹھا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا کو دو ٹوک الفاظ میں ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا ہے، پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے