26 Dec 2024
(لاہور نیوز) لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 493 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی، 159 مقدمات درج اور 25 بجلی چور موقع سے گرفتار ہوئے۔
پکڑے جانے والے کنکشنز میں 14 کمرشل، 3 زرعی اور 476 ڈومیسٹک شامل ہیں، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3 لاکھ 25 ہزار 992 یونٹس ڈیٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔
چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت 1 کروڑ 41 لاکھ 39 ہزار 66 روپے ہے۔