اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور سے شیخوپورہ جانے والی بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

26 Dec 2024
26 Dec 2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور سے شیخوپورہ جانے والی بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کروا دیا۔

خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے بتایا کہ وہ لاہور سے شیخوپورہ  سفر کر رہی ہے، خاتون نے الزام لگایا کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھا شخص اسے مسلسل تنگ کر رہا ہے اور منع کرنے کے باوجود باز نہیں آ رہا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے متاثرہ خاتون کی لائیو لوکیشن پولیس کو فراہم کی اور موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بس کو اگلے سٹاپ پر روک لیا۔

خاتون کی فراہم کردہ معلومات پر ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے معافی مانگنے اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کی یقین دہانی پر خاتون نے اسے معاف کر دیا۔

 ترجمان کا کہنا ہے خواتین کسی بھی ناگہانی صورتحال میں 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے