26 Dec 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور میزبان شہریار منور کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شہریار منور اور ساتھی اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، اب سے کچھ دن قبل اس خوبصورت جوڑی کی قوالی نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد ان کی مہندی کے فنکشن کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
مہندی کے موقع پر ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کا جوڑا جبکہ شہریار نے آسمانی رنگ کا کرُتا زیب تن کر رکھا ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ماہین اور شہریار منور کے مداح انہیں شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شہریار منور نے ایک انٹرویو کے دوران دسمبر کے آخر میں شادی کا اعلان کیا تھا۔