اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا جیل ملازمین کو قیدیوں سے اچھا سلوک روا رکھنے کا حکم

26 Dec 2024
26 Dec 2024

(ویب ڈیسک) عدالت نے جیل ملازمین کو قیدیوں سے اچھا سلوک روا رکھنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے جیل میں بنیادی حقوق سے متعلق درخواستوں کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا کہ خواتین ملزمان کے لیے لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں الگ جیلیں قائم کی جائیں اور جیلوں میں خاتون ملزمان کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ لمبے عرصہ سے قید مجرموں کا آخری سال اوپن جیل میں گزارا جائے اور اوپن جیل کو انتہائی کم سکیورٹی کے ساتھ تیار کیا جائے۔

راولپنڈی جیل میں اسلام آباد کی حدود کے 3 ہزار 200 ملزمان قید ہیں۔ اسلام آباد میں جیل کا قیام راولپنڈی جیل کے رش کو کم کر سکتا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ جیل ملازمین قیدیوں سے اچھا سلوک روا رکھیں اور ذہنی مریض قیدیوں کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کیا جائے، ذہنی امراض کا شکار قیدیوں کے لیے الگ وارڈز بھی تعمیر کی جائیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملتان، راولپنڈی میں قید ذہنی مریضوں کے علاج کو یقینی بنایا جائے اور حکومت پنجاب پروبیشن افسران کی تربیت پر بھی کام کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے