اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ؛ سرما تعطیلات کے پہلے ہفتے کیلئے 5 ڈویژن اور 15 سنگل بنچز تشکیل

26 Dec 2024
26 Dec 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ کی موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے لیے 5 ڈویژن اور 15 سنگل بنچز تشکیل دے دیئے گئے۔

 لاہور ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا اور پرنسپل سیٹ پر موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے ججز روسٹر پر عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔

ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے روسٹر جاری کردیا جس کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے میں اپیلوں کی سماعت کے لیے 5 ڈویژن بنچ جبکہ اہم اور فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کے لیے 15 سنگل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بطور سنگل بنچ کیسز کی سماعت کریں گی۔

روسٹر کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا، اسی طرح جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

ان کے علاوہ جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے میں ضمانت، حکم امتناع، اندراج مقدمہ اور ہراسگی سے متعلق درخواستیں دائر ہو سکیں گی جبکہ تعطیلات کے دوران ججز صبح 9 سے ایک بجے تک کیسز کی سماعت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے