26 Dec 2024
(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قصور میں چھاپہ مار کر غیرمعیاری گوشت برآمد کر لیا۔
غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلئے فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں، فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے قصور کے مردار علاقوں میں مرغی سپلائی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا، ڈرائیور سے غیر معیاری گوشت اور مچھلی گوشت برآمد کر لیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق چھاپے کے دوران متعدد ہوٹلوں کو سیل کر کے جرمانے عائد کئے گئے۔