25 Dec 2024
(لاہور نیوز) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارروائی، یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔
ملزم سلیم اختر یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے، جسے گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے، گرفتار ملزم نے متاثرہ شہری رحمان علی کو یورپ بھجوانے کے نام لاکھوں روپے ہتھیائے۔
گرفتار ملزم نے یونان بھجوانے کے نام پر متاثرہ سے مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم نے متاثرہ شہری کو پہلے لیبیا بھجوایا، بعد ازاں ملزم نے متاثرہ شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔
ایف آئی اے کے مطابق کشتی حادثے میں رحمان علی نامی متاثرہ شہری کی موت واقع ہوئی، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔