25 Dec 2024
(لاہور نیوز) تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں سفاک بھائی نے کھانا دیر سے ملنے پر بہن کو قتل کر دیا، پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ چوہنک پولیس کے مطابق بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالی لڑکی زرقا سکول ٹیچر تھی، پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں ملزم بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاحال پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
لرزہ خیز قتل کی اطلاع مہنے پر مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ بھی مقتولہ کے گھر پہنچ گئیں اور اہل خانہ سے تعزیت کی، حنا پرویز بٹ نے واقعہ کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا۔