25 Dec 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 2 مفرور ملزمان کے اشتہار جاری کر دیئے۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے شہیر سکندر اور محمد عاصم کے اشتہار جاری کئے۔
عدالت نے ملزمان کو 24 جنوری تک پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا، ملزمان کی جانب سے سرنڈر نہ کرنے پر ان کو اشتہاری قرار دیا جائے گا۔
پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہا کہ اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد کی قرقی کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔