اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس افسران ،جوان انتہائی الرٹ رہیں، سی سی پی او لاہور کا حکم

25 Dec 2024
25 Dec 2024

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس کی جانب سے یوم قائد ؒ ،کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق لاہورمیں 5ہزار سے زائد افسران ،جوانوں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ،مسیحی عبادت گاہوں کے ساتھ تفریحی مقامات کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ۔

ٹریفک انتظامات بہتر بنانے کے لیے ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ،حساس گرجا گھروں پرپولیس کی اضافی نفری سمیت سنائپرز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

 سی سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ فیلڈ افسران مسیحی عبادت گاہوں ،تفریحی مقامات کی سکیورٹی کی خود مانیٹرنگ کریں،لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فرض شناسی سے ڈیوٹی سر انجام دے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں،پولیس افسران ،جوان انتہائی الرٹ رہیں، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ ،ہلڑ بازی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے