اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں مالی سال غیر ملکی قرض میں 38 فیصد کمی ریکارڈ

24 Dec 2024
24 Dec 2024

(لاہور نیوز) اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے فارن اکنامک اسسٹنس رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں سال غیر ملکی قرض میں 38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران محض 2 ارب 66 کروڑ ڈالر غیرملکی قرض ملا، جولائی سے نومبر کے دوران 19 ارب 39 کروڑ ڈالر غیرملکی قرض کا تخمینہ تھا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 4 ارب 28 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا تھا۔

رواں مالی سال جولائی سے نومبر تک 3 ارب 57 کروڑ ڈالر کی مجموعی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی، فنڈنگ میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کی ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے جولائی سے نومبر تک پاکستان کو 76 کروڑ 78 لاکھ ڈالر فراہم کئے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 73 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

اقتصای امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے جولائی سے نومبر تک 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرضہ دیا، باہمی معاہدوں کے تحت چین نے 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، فرانس 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فنڈز دیئے، رپورٹ کے مطابق ملٹی لیٹرل اداروں سے ایک ارب 46 کروڑ ڈالر، دوطرفہ معاہدوں سے 26 کروڑ ڈالر قرض ملا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے