24 Dec 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ رائیونڈ میں جائیداد کے تنازع پر ایک شہری کو فائرنگ کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
تھانہ رائیونڈ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اعظم بشیر کےنام سے ہوئی ہے، مقتول کو قریبی رشتہ داروں نے جائیداد کے تنازع پر قتل کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے جبکہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہین۔
پولیس کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔