24 Dec 2024
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے جسٹس علی باقر نجفی کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی حکومت نے جسٹس علی باقر نجفی کی بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم 25 دسمبر سے 2 جنوری تک نجی دورے پر بیرون ملک جائیں گی، ان کی رخصت کے دوران جسٹس علی باقر نجفی بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ فرائض سرانجام دیں گے۔