24 Dec 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا، بھائی نے معمولی تلخ کلامی پر بہن پرفائرنگ کی جس سے 24 سالہ زرقا زخمی ہو گئی۔
لڑکی کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔