اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان شوبز انڈسٹری کے بڑے نام، جو 2024ء میں بچھڑ گئے

24 Dec 2024
24 Dec 2024

(ویب ڈیسک) سال 2024ء پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے ایک غمگین سال ثابت ہوا، جس میں کئی نامور فنکار دنیا سے رخصت ہوگئے، یہ تمام فنکار اپنے اپنے شعبوں میں پاکستان کے روشن ستارے تھے۔

سینئر اداکار خالد بٹ، جنہوں نے پی ٹی وی کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا، 11 جنوری کو طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئے۔معروف فلم ڈائریکٹر الطاف حسین، جنہوں نے 80 سے زائد فلموں کی ہدایتکاری کی، 16 ستمبر کو دنیا سے رخصت ہوگئے۔

مشہور موسیقار استاد طافو 26 اکتوبر کو انتقال کرگئے۔ ان کا گانا "سن وے بلوری اکھ والیا" آج بھی مقبول ہے۔ تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار عابد کشمیری اکتوبر 2024 میں انتقال کر گئے۔

پی ٹی وی کے سنہرے دور کے ہدایتکار راشد ڈار 20 مارچ کو کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ سینئر اداکار طلعت حسین 26 مئی کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز دیا گیا تھا۔

پی ٹی وی کی مشہور نیوز کاسٹر تسکین ظفر جون 2024 میں انتقال کر گئیں۔ مشہور مزاحیہ اداکار سردار کمال 52 سال کی عمر میں جولائی 2024 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

سینئر اداکار مظہر علی اکتوبر 2024 میں پھیپھڑوں اور دل کی بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔

ٹی وی ڈرامہ گیسٹ ہاؤس سے شہرت پانے والے شبیر مرزا ستمبر 2024 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی ستمبر 2024 میں کینسر سے طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے