24 Dec 2024
(لاہور نیوز) تم مجھے یوں بھلا نہ پاؤ گے، نامور گلوکار محمد رفیع کے چاہنے والے آج ان کی 99 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
ایک صدی پہلے 24 دسمبر 1924ء کو امرتسر میں پیدا ہونیوالے محمد رفیع نے 1944ء میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، محمد رفیع نے بالی ووڈ میں وہ مقام حاصل کیا جو شاید ہی کسی اور کے حصے میں آیا ہو، اردو کے علاوہ مراٹھی اور تیلگو فلموں کیلئے بھی آواز کا جادو جگایا۔
ان کے گائے گانے آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں، محمد رفیع کو 6 بار فلم فیئر اور پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا، محمد رفیع کو انتقال کے 20 برس بعد سنگر آف ملینیئم سے بھی نوازا گیا۔