اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار عمر عالم نے دوران پرواز منگیتر کو شادی کیلئے پرپوز کردیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

23 Dec 2024
23 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کے اداکار عمر عالم نے دوران پرواز اپنی منگیترکو شادی کی پیشکش کردی۔

رپورٹ کےمطابق عمر عالم کو ایک خاتون کے ہمراہ ایک نجی فلائٹ میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے فلائٹ کے عملے کے تعاون سے تمام مسافروں کے سامنے اسے پروپوز کیا۔خاتون سے محبت کا اظہار کرتے عمر عالم نے کہا کہ جب محبت کے اظہار کی بات آتی ہے تو انہیں شرمیلا انسان سمجھا جاتا ہے لیکن پھر بھی وہ اس لمحے کو اپنی ہونے والی بیوی کے لیے خاص بنانا چاہیں گے اور اسے پرپوز کریں گے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر اپنی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انگوٹھی پیش کرتے ہوئے اپنی منگیتر کو شادی کی پیشکش کر رہے ہیں جس کو وہ قبول کرتے ہوئے شادی کیلئے ہاں کہہ دیتی ہیں۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عمر عالم کو جہاز میں اپنی منگیتر کو پروپوز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک قابل قدر شو تھا تاہم فلائٹ مسافروں کے لیے بالکل غیر ضروری تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے