23 Dec 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکارہ نصیبو لال کے شوہر نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاون میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ معروف پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال کے شوہر نوید نے کی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نوید کا ایک محلے دار سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے فائرنگ کی جبکہ واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔