اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

راحت فتح علی خان کا دورہ بنگلا دیش،ماضی کی معروف اداکارہ شبنم سے ملاقات کی تصویر وائرل

23 Dec 2024
23 Dec 2024

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے بنگلا دیش میں بھی چرچے ہونے لگے، گلوکار کے اعزاز میں پاکستان ہائی کمشنر کی جانب سے عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

راحت فتح علی خان ان دنوں بنگلا دیش کے دورے پر ہیں جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کو سلسلہ جاری ہے، گلوکار کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر احمد معروف نے عشائیہ بھی دیا۔عشائیے میں ماضی کی معروف اداکارہ شبنم بھی شریک ہوئیں اور راحت فتح علی خان کو عظیم گلوکار قرار دیدیا۔

ہائی کمشنر نے معروف فنکاروں اور نامور شخصیات کی موجودگی سے بھرپور شام کو ایک پرجوش محفل میں تبدیل کرنے پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے راحت فتح علی خان اور ان کی ٹیم کا ڈھاکہ کا دورہ کرنے اور بنگلا دیش میں اپنی شاندار پرفارمنس سے اپنے مداحوں کو مسحور کرنے پر بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ راحت فتح علی خان مختلف تقاریب میں شرکت کیلئے بنگلا دیش میں مزید کچھ دن رہیں گے جہاں ان کی پرفارمنس بھی متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے