(لاہور نیوز) کرسمس کی آمد پر شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا گیا۔
کینٹ ڈویژن، سٹی ڈویژن اور اقبال ٹاؤن ڈویژن نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا، فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تھانہ جات کی گاڑیاں، ڈولفن، پیرو اور ٹریفک پولیس شامل ہے۔
کینٹ ڈویژن میں فلیگ مارچ تھانہ سرور روڈ, گرجا چوک، صدر گول چکر، شالامار باغ، ڈیفنس موڑ, وطین چوک، غازی روڈ، بھٹہ چوک، ائیرپورٹ روڈ، جوڑے پل، ہربنس پورہ، کینال روڈ، کے علاقوں میں کیا گیا۔
سٹی ڈویژن کا فلیگ مارچ سٹی ہیڈ کواٹر لوہاری گیٹ سے شروع ہوا، بھاٹی چوک، سیکرٹریٹ چوک، داتا دربار، راوی روڈ، شاہدرہ چوک، ونڈالہ کٹ سے نیو راوی برج، چاند چوک، لاری اڈہ، اسٹیشن نولکھا چرچ پریس بیٹرین ریلوے اسٹیشن سے ہوتا ہوا لکشمی چوک سے سٹی ہیڈ کواٹر میں اختتام پذیر ہوا۔
امن و امان کو قائم رکھنے اور سکیورٹی کے درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اقبال ٹاؤن پولیس کا فلیگ مارچ مسلم ٹاؤن ایوبیہ مارکیٹ سے شروع ہوا وحدت روڈ، کریم بلاک مارکیٹ، ملتان چونگی، ٹھوکر نیاز بیگ، سبزہ زار سے ہوتا ہوا سمن آباد موڑ، گلشن راوی ڈبل سڑکاں، ساندہ، اقبال ٹاؤن، وحدت کالونی سے ہوتا ہوا مسلم ٹاؤن اختتام پذیر ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔