اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ مؤخر

23 Dec 2024
23 Dec 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ خالد چودھری عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ فیصلہ تو آج نہیں آئیگا، چھٹیاں آرہی ہیں اور ہائیکورٹ کا کورس بھی ہے۔

ایڈووکیٹ خالد چودھری نے کہا کہ ہم توقع کر رہے تھے آج فیصلہ آجائیگا جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کچھ دیر میں آئندہ سماعت کی تاریخ دے دیں گے۔

خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، عدالتی عملے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ فیصلہ 23 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے