اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بیرون ملک جانے کا خواب شہری کو موت کی نیند سلا گیا، ملزم کا اعتراف جرم

22 Dec 2024
22 Dec 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ اقبال ٹاؤن سے شہری غلام حسین کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر  نے واقعہ کا نوٹس لیا، جس پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اقبال ٹاؤن مرتضٰیٰ اسلم  نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

پولیس چھاپہ مار ٹیم  نے ملزم ذیشان عباس کو چکوال سے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد بھی کر لیا، انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم  نے مقتول کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے پیسے لیے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بیرون ملک نہ بھجوانے پر مقتول نے ملزم ذیشان عباس سے اپنی رقم کا تقاضا کیا تھا جس پر ملزم نے غلام حسین کو اغوا کر کے چکوال لے جانے کے بعد ویران جگہ لے جا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم  نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے