22 Dec 2024
(ویب ڈیسک) اداکار فیروز خان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ میچ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی ڈرامے خدا اور محبت کے سیزن تھری میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار فیروز خان اپنی اداکاری سے شہرت کی مزید بلندیاں طے کرچکے۔فرہاد کے کردار نے فیروز خان کو مداحوں سے کچھ اس طرح جوڑا کے آج بھی وہ اس کردار کی وجہ سے زیادہ یاد کیے جاتے ہیں۔
فیروز خان اب جلد باکسنگ رنگ میں اترنے والے ہیں اور اس بار یہ کسی ڈرامے کا ایکشن سین نہیں بلکہ ایک حقیقی باکسنگ کا مقابلہ ہے جس میں ان کے مد مقابل سوشل میڈیا انفلوئنسر رحیم پردیسی ہیں۔دونوں فریقین کے درمیان یہ مقابلہ 15 فروری کو لاہور میں متوقع ہے۔ پردیسی فائٹ سیریز کے تحت منعقد کیے جانے والے باکسنگ مقابلوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات حصہ لیتی ہیں۔