22 Dec 2024
(لاہور نیوز) پولیس نے اقبال ٹاؤن کے علاقے سے شہری غلام حسین کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم ذیشان عباس کو چکوال سے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، ملزم نے مقتول کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے پیسے لیے تھے، بیرون ملک نہ بھجوانے پر مقتول نے ملزم ذیشان عباس سے اپنی رقم کا تقاضا کیا،ملزم مقتول غلام حسین کو اغواء کرکے چکوال لے گیا اور ویران جگہ لے جا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔