اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر بہن حمائمہ ملک پھٹ پڑیں

22 Dec 2024
22 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فیروز خان نے رواں برس ڈاکٹر زینب نامی لڑکی سے دوسری شادی کی ہے جس کے بعد سے اداکار سمیت ان کی اہلیہ بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہتی ہیں۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر زینب کے اکاؤنٹ کے نام سے منسوب کچھ سکرین شاٹس وائرل ہیں جس میں فیروز کی اہلیہ زینب کی جانب سے لکھا گیا کہ میری اور فیروز کی علیحدگی ہوگئی ہے اور یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔

لیکن یہ تمام سکرین شاٹس جعلی ہیں، جس کا ثبوت زینب کی حالیہ انسٹاگرام سٹوری ہے جس میں وہ اور فیروز ایک جم میں موجود ہیں۔

یہی سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حمائمہ ملک ناقدین پر پھٹ پڑیں اور انہوں نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے صارفین کو کھری کھری سنا دیں۔

فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر بہن حمائمہ ملک بول پڑیں

اداکارہ نے وضاحتی انداز میں کہا 'اللہ کے لوگو فیروز اور زینب جاگنگ پر گئے ہیں اور سلطان اور فاطمہ میرے ساتھ بیٹھے فلم دیکھ رہے ہیں، آپ لوگ اللہ سے ڈریں، فیروز سے آگے جہان اور بھی ہیں'۔

حمائمہ نے کہا 'کبھی شادی، کبھی طلاق اور کبھی افیئر کی خبریں پھیلا دیتے ہیں، برائے مہربانی یہ ہماری فیملی ہے، ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش ہیں'۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، علیزا نے الزام عائد کیا تھاکہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے