(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے اپنے انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سینما کے مقابلے میں ان کا انتخاب ٹک ٹاک ہے۔ اداکارہ نے اپنے اس انتخاب کی بہت دلچسپ وجہ بیان کی ہے۔
جنت مرزا پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاکر ہیں اور ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 10 ملین سے زیادہ ہے۔ ٹک ٹاکر نے سید نور کی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، لیکن یہ فلم ناکامی سے دوچار ہوئی تھی۔
اپنی پہلی فلم کی ناکامی کے بعد جنت نے ماڈلنگ پر توجہ دی ہے اور سوشل میڈیا پر مصروف ہیں۔ انہوں نے سینما کے مقابلے میں ٹک ٹاک کے انتخاب کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوان گھر میں رہ کر ٹک ٹاک کے ذریعے سکرول کرنا چاہتے ہیں اور جب چاہیں وہاں مجھے دیکھ سکتے ہیں، اس لیے وہ سینما کے مقابلے میں ٹک ٹاک کے انتخاب کو ترجیح دیتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل سینما جانا نہیں چاہتی کیونکہ وہ آرام سے اپنے گھر میں موبائل استعمال کرنا پسند کرتی ہے جبکہ سنیما کے ٹکٹس مہنگے ہیں جسے ایک شخص پوری فیملی کے لیے خریدنا افورڈ نہیں کرسکتا ہے۔