اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ورسٹائل اداکار ساقی کو مداحوں سے بچھڑے 37 برس بیت گئے

22 Dec 2024
22 Dec 2024

(لاہور نیوز) ورسٹائل اداکار ساقی کو مداحوں سے بچھڑے 37 برس بیت گئے۔

2 اپریل 1925ء میں بغداد میں پیدا ہونے والے ساقی کا اصل نام عبداللطیف بلوچ تھا، ان کے خاندان کا آبائی تعلق سندھ کے ضلع دادو سے تھا، ساقی پاکستان کے واحد اداکار تھے جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ہالی ووڈ کی فلم ’’بھوانی جنکشن‘‘ سے کیا۔

1955ء میں وہ لاہور میں فلم پروڈکشن یونٹ میں اسسٹنٹ ہوگئے، پاکستان میں ان کی پہلی فلم ’’التجا‘‘ تھی جو 1955 ءمیں ریلیز ہوئی، 1958ء میں فلم ’’لکھ پتی‘‘ میں نگہت سلطانہ کے ساتھ بطور ہیرو آئے، 1959ء میں ان کی ایک اہم فلم ’’ناگن‘‘ ریلیز ہوئی۔

ساقی کو 20 سے زائد ملکی اور غیر ملکی زبانوں پر عبور حاصل تھا، وہ اردو اور پنجابی کے علاوہ انگریزی، پشتو، سندھی اور بلوچی زبانوں میں بننے والی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

اداکار ساقی نے 450 سےزائد فلموں میں کام کیا، ’’زرقا‘‘، ’’ایک دل دو دیوانے‘‘، ’’ہزار داستان‘‘، ’’پردہ’’ ، ’’شہید‘‘، ’’میرا گھر میری جنت’’، ’’میں بنی دلہن‘‘ ان کی نمایاں فلمیں ہیں، ساقی نے ’’پاپی‘‘ اور ’’ہم لوگ‘‘ کے نام سے 2 فلمیں بھی بنائیں تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔

ساقی کو مسعود رانا اور مجیب عالم جیسے گلوکار متعارف کرانے کا بھی اعزاز حاصل ہے، انہوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا جن میں ’’دیواریں‘‘، ’’جنگل‘‘ اور ’’گردش‘‘ بے پناہ مقبول ہوئے۔

اداکار ساقی 22 دسمبر 1987ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے، تاہم ان کا فن آج بھی زندہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے