اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عروہ حسین فیشن شو کے دوران لڑ کھڑا گئیں، ویڈیو وائرل

21 Dec 2024
21 Dec 2024

(ویب ڈیسک) مقبول اداکارہ و ماڈل عروہ حسین لاہور میں جاری برائیڈل فیشن شو میں ریمپ پر واک کے دوران لڑکھڑا گئیں، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

لاہور میں برائیڈل فیشن شو کے دوران عروہ حسین سمیت دیگر مقبول اداکاراؤں نے نت نئی ملبوسات پیش کیں۔

فیشن شو کے دوران جہاں اداکاراؤں نے دلہن کے روپ میں ریمپ پر واک کرکے جلوے بکھیرے، وہیں اداکار و گلوکار بھی ٹہلتے دکھائی دیے۔

فیشن شو کے دوران عروہ حسین نے بھی دلہن کا عروسی لباس پہن کر کیٹ واک کی اور ریمپ ڈانس کرکے جلوے بھی بکھیرے۔

اداکارہ نے بھاری بھر کم عروسی لباس پہن رکھا تھا، جس کی وجہ سے انہیں واک کرنے میں بھی مشکل پیش آئی۔

عروہ حسین کی بھاری عروسی لباس میں ریمپ پر واک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہیں لڑ کھڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریمپ پر واک کے دوران عروہ حسین کے پاؤں بھاری اور لمبے لباس سے ٹکرا جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ اگرچہ اداکارہ لڑ کھڑا جاتی ہیں، تاہم جلد ہی وہ خوبصورتی سے اپنے توازن پر قابو پا لیتی ہیں اور گرنے سے بچ جاتی ہیں۔

 

اداکارہ لڑ کھڑانے کے بعد اپنے توازن پر قابو پانے کے بعد خوبصورت ادائیں بکھیرتی ہوئی اپنی واک مکمل کرتی ہیں اور اس دوران وہ مسکراتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے ریمپ پر لڑ کھڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کی تعریفیں بھی کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے