اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کپل کے شو میں کام کرنا میری سب سے بڑی غلطی تھی: نسیم وکی

21 Dec 2024
21 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور تھیٹر اداکار اور کامیڈین نسیم وکی نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کرنا میری سب سے بڑی غلطی تھی۔

نسیم وکی نے یہ بات حال ہی میں ساتھی مزاحیہ اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے ساتھی فنکاروں کے رویے سے مایوس ہو کر کہی۔

نسیم وکی کے مطابق انہیں سرحد پار کام کرنے سے محبت و تعریف سے زیادہ تنقید اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے دو اداکاروں اور میزبانوں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن انہوں نے میرے بارے میں کچھ تبصرے و بیانات اس طرح دیئے کہ سرحد پار جا کر کام کرنا کوئی بہت بڑی کامیابی نہیں ہے جبکہ ایک میزبان کو تو میں ذاتی طور پر جانتا بھی نہیں ہوں۔

انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شرمندگی ہے، میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے کہ میں نے کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا جس کی وجہ سے مجھے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، نہ کوئی پزیرائی ملی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر الٹا مجھ پر اور میرے کام پر تنقید کی گئی کہ میں نے وہاں جا کر کیا ہی کیا ہے؟

کامیڈین نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی انڈسٹری میں کامیڈین بغیر سکرپٹ کے کام کرتے ہیں، اس لیے کامیاب نہیں ہوتے خاص طور سے تھیٹر میں اب کوئی بھی نوجوان اداکار ریہرسل نہیں کرتا، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 10 برس میں کوئی نیا ٹیلنٹ کامیڈی کے میدان میں نہیں ابھرا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے