اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاصم اظہر کی بہترین گلوکاری نے بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو بھی متاثر کردیا

20 Dec 2024
20 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی آواز نے بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو بھی متاثر کردیا، گلوکارہ نے عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نیہا ککڑ نے عاصم اظہر کا گانا ’’جو تو نہ ملا‘‘ کی دھن گنگتاتے ہوئے بتایا کہ انھیں یہ گانا بہت پسند ہے۔نیہا فوری طور پر شاید گلوکار کا نام یاد نہیں کرپائیں لیکن وہاں موجود ایک خاتون نے انھیں عاصم کا نام بتایا تو نیہا نے پاکستانی گلوکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں شاید کسی دن ایسا ہو۔

نیہا نے پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں سے ملتے ہوئے بہت اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور پاکستان کے بارے میں جو باتیں پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں وہ مجھے سمجھ میں نہیں آتیں۔ پاکستانیوں سے اتنا پیار اور مثبت رویہ ملتا ہے کہ مجھے بھارتیوں اور پاکستانیوں میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔نیہا ککڑ کی پریس کانفرنس کے اس کلپ کو عاصم اظہر نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کا حصہ بناتے ہوئے گلوکارہ کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی ہاتھ سے دل بنانے والا ایموجی بھی شیئر کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے