اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرمایہ کاروں کیلئے بڑی سہولت، شیئرز فروخت کی رقم اب ایک دن میں ملے گی

20 Dec 2024
20 Dec 2024

(لاہور نیوز) سٹاک ایکسچینج میں شیئرز فروخت کی رقم اب دو روز کے بجائے ایک دن میں ملے گی۔

سٹاک ایکسچینج میں پہلے شیئرز کی رقم دو دن بعد سیٹلمنٹ کے ذریعے ملتی تھی، اب ٹی پلس ٹو کا فارمولا ختم ہو گا اور ٹی پلس زیرو کا فارمولا اپنایا جائے گا۔

نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان شیئرز کی خریدوفروخت اور تصفیے کا نیا سسٹم متعارف کرائے گی اور 23 دسمبر 2024 سے شیئرز ٹریڈنگ کیلئے نئے سیٹلمنٹ سسٹم کا نفاذ کر دے گی۔

نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق سٹاک ایکسچینج کے ذریعے تمام ٹی او ٹریڈرز نئے سیٹلمنٹ سسٹم کے ذریعے کام کریں گے، شیئرز فروخت کرنے والے اکاؤنٹ سے شیئرز خریدنے والے اکاؤنٹ میں ایک روز میں رقم منتقل ہو گی، شیئرز کی فروخت کے بعد جزوی رقم کی ادائیگی قبول نہیں ہو گی۔

این سی سی پی ایل کے نوٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹریڈنگ میکانزم کوسمجھنے کیلئے مینجمنٹ بروکیج ہاؤسز کیلئے آگاہی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے