اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی

19 Dec 2024
19 Dec 2024

(لاہور نیوز) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی کی تعیناتی کا وزارت بین الصوبائی رابطہ کا 26 جون 2024 کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یاسر پیرزادہ کو ٹرانسفر کر کے پاکستان سپورٹس بورڈ میں تین سال کے لئے ڈی جی تعینات کرنا غیر قانونی ہے، سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی برطرفی کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا، ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد کو بطور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ایڈیشنل چارج دیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی پی ایس بی کی تعیناتی کے لئے عہدہ خالی ہونے کے بعد 60 دنوں میں اسامی مشتہر کرنا ضروری ہے، مروجہ طریقہ کار اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر یاسر پیرزادہ کو ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ لگا دیا گیا، بے قاعدگی کو قانونی کور دینے کے لئے پی ایس بی کے آئین میں ڈی جی کی تعیناتی سے متعلق شق میں ترمیم تجویز کی گئی۔

عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے آئین میں ترمیم تجویز کی گئی جو کورم کے تحت نہیں تھی، یاسر پیرزادہ کو بطور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی کی تعیناتی کے لئے رولز کے مطابق اسامی مشتہر کر کے تعیناتی کا حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے