اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی کی پاکستان کو ایک اور میگا ایونٹ کی میزبانی دینے کی یقین دہانی

19 Dec 2024
19 Dec 2024

(ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر مالی نقصان کی تلافی کیلئے آئی سی سی ایک اور ایونٹ کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ کو سونپے گا۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جہاں چیمپئنز ٹرافی سے متعلق گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں چیئرمین نے کہا کہ آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں، معاہدے کو تحریری شکل دینے کی وجہ سے تاخیر ہوئی، ایک دو دن میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان ہوجائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر ہمیں زرتلافی دینے کا کہا لیکن ہم نے کوئی سمجھوتہ نہ کیا اور قومی وقار کو دیکھتے ہوئے ایک ماڈل پیش کیا جس کے تحت آئندہ تین سال تک دونوں ممالک میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک نہیں جائیں گی۔

پی سی بی کو 2028 میں ایک ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی سونپی گئی ہے، جب یہ بات کی گئی کہ آئندہ تین سال میں اور کوئی ٹورنامنٹ تو پاکستان میں نہیں ہونا تو ہمیں کیا فائدہ ہو گا، تو اس پر آئی سی سی کی جانب سے ملک میں کوئی ایونٹ کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اس سے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے ہونے والے نقصان کی تلافی ہو جائے گی۔

میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شاید آئی سی سی اپنا اعلان فی الحال صرف چیمپئنز ٹرافی تک ہی محدود رکھے، تین سالہ معاہدے کی بات کا اعلان کیا جانا یقینی نہیں البتہ ایسا ہو بھی سکتا ہے۔

شرکاء کے سامنے یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ عالمی کونسل پر پاکستان نے واضح کر دیا تھا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ہم کوئی انتہائی قدم بھی اٹھا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے