اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.71 قیمت فروخت : 38.78
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 303.28 قیمت فروخت : 303.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.47 قیمت فروخت : 362.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.57 قیمت فروخت : 176.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.84 قیمت فروخت : 195.18
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.89 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.73 قیمت فروخت : 76.87
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.63 قیمت فروخت : 910.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 305200 دس گرام : 261700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279765 دس گرام : 239890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3412 دس گرام : 2928
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری مکمل

18 Dec 2024
18 Dec 2024

(لاہورنیوز) حکومت کا نان فائلرز کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئیں۔

ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔مجوزہ ترمیم کے مطابق فائلرز پر آٹھ سو سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے، نان فائلرز پر مخصوص حد سے زیادہ شئیرز کی خریداری پر بھی پابند ہوگی ، نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے۔

ترمیم میں یہ بھی بتایا گیا کہ نان فائلز ایک حد سے زیادہ بینکنگ ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے ، نان فائلرز کو موٹر سائکل رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی ، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے ، جبکہ غیر رجسٹررڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے۔

اسی طرح حکومت غیر رجسٹرڈ افراد کی پراپرٹی کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی ، ایف بی آر جن لوگوں کے نام کی لسٹ جاری کریگا انکے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں گے ، پابندی کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

مجوزہ ترمیم میں یہ بھی لکھا گیا کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پر بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے پراپرٹی ٹرانسفر پر پابندی ہوگی ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے دو دن بعد ان فریز کر دیے جائیں گے۔علاوہ ازیں اکاؤنٹس انفریز کرنے کیلئے چیف کمشنر کے پاس اپیل کرنا ہوگی، فائلر کے والدین اور اولاد پچیس سال تک کی عمر کے بچے اور بیوی فائلرز تصور ہوں گے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے