اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری ترامیم کی متفقہ طور پر منظوری دے دی

17 Dec 2024
17 Dec 2024

(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری ترامیم کی متفقہ طور پر منظوری دے دی، کابینہ کی منظوری کے بعد مجوزہ ترامیم کو پارلیمنٹ میں بحث اور قانون سازی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 وزارت قانون و انصاف نے ضابطہ فوجداری 1898 میں جامع اصلاحات کا اعلان کر دیا، وزیر قانون و انصاف اعظم تارڑ  نے پاکستان کے عدالتی ڈھانچے کو جدید بنانے کے سلسلہ میں تاریخی اقدام کرتے ہوئے 1898 کے کریمنل پروسیجر کوڈ (یعنی ضابطہ فوجداری) میں وسیع پیمانے پر اصلاحات پیش کیں، وفاقی کابینہ نے مجوزہ ترامیم کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

وزیر اعظم کی سربراہی میں اس سلسلہ میں بنائی گئی کمیٹی نے اس ضابطہ میں ترامیم کی تجویز دی ہے، یہ ترامیم بار کونسلز، نامور وکلا، پراسیکیوٹرز اور ججوں کے ساتھ جامع مشاورت کی عکاسی کرتی ہیں تاکہ ماہرین کی رائے میں وسیع رینج کو یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستان کے کرمنل پروسیجر کوڈ میں مجوزہ اصلاحات میں تیزی لانے اور واضح عمل کو یقینی بنایا گیا ہے، اب ایف آئی آر الیکٹرانک ذریعہ سے جمع کرانے اور ابتدائی پوچھ گچھ کے اختیارات کے ساتھ ایف آئی آر کا اندراج متعارف کروایا جا رہا ہے۔

ترامیم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف خواتین افسران ہی خواتین کو گرفتار کر سکتی ہیں جس سے قانون پر عمل کرانے والے اقدامات میں عزت اور تحفظ میں اضافہ ہو گا، جدید تفتیشی ٹولز، بشمول آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ سے شواہد کی درستگی کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

پراسیکیوٹرز کو پولیس رپورٹس میں خامیوں کی نشاندہی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے اور ثبوت کم ہونے کی صورت میں وہ تفتیش کو معطل کر سکتے ہیں، نئی دفعات ٹرائلز اور اپیلوں میں تیزی لانے، کیس کے حل کے لیے مخصوص ٹائم لائنز قائم کرنے، اس طرح عدالتی بوجھ کو کم کرنے اور انصاف کی فراہمی میں تیزی لانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

اصلاحات سے نہ صرف انصاف کے عمل کو تیز کرنے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شفافیت اور جوابدہی میں اضافہ ہو گا، جدید ٹیکنالوجی کو شامل کر نے اور طریقہ کار کے قوانین میں بہتری سے پاکستان کے قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم کے وژن میں نمایاں بہتری آئے گی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد مجوزہ ترامیم کو پارلیمنٹ میں بحث اور قانون سازی کے لیے پیش کیا جائے گا، وزارت قانون و انصاف ان اصلاحات پر عمل درآمد کی نگرانی اور پاکستان کے فوجداری نظام انصاف میں نتیجہ خیز بہتری لانے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے