اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جیسن گلسپی کے قومی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجوہات سامنے آ گئیں

16 Dec 2024
16 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلسپی نے کوچنگ سے مستعفی ہونے کی وجوہات بتا دیں۔

آسٹریلین میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جیسن گلسپی نے کہا کہ ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاملے پر بےخبری ناراضی کا سبب بنی، ٹم نیلسن کو نہ رکھنے کے فیصلے سے مجھے مکمل بے خبر رکھا گیا، نیلسن کے معاملے کے بعد لگا کہ میرا کام اب مشکل ہو گیا ہے، ایک اہم فیصلے سے ہیڈ کوچ کو آگاہ نہ رکھنے نے مجھے ایسا سوچنے پر مجبور کیا۔

قومی ٹیم کے سابق کوچ نے کہا کہ ماضی کے چند واقعات کے بعد اس معاملے نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ میری ضرورت ہے یا نہیں، میرا پاکستاں کی کوچنگ کا جو مقصد تھا وہ فوت ہوتا جا رہا تھا، میرا کام صرف میچ کی صبح کھلاڑیوں کو کیچنگ پریکٹس کرانا رہ گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کا سلیکٹرز سمیت ہر کسی سے مکمل رابطہ ضروری ہوتا ہے، پلاننگ کے لئے ضروری ہے کہ کم از کم ایک روز پہلے تو مجھے سکواڈ کے بارے میں بتایا جائے، ان تمام معاملات کی عدم موجودگی میں کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

گلسپی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد گروپ پر ایک ٹیکسٹ میسج سے نئی سلیکشن کمیٹی کی خبر ملی، سلیکشن کمیٹی کے معاملے پر بھی مجھ سے کوئی بات نہیں کی گئی تھی جب کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ بھی نئی سلیکشن کمیٹی کا تھا۔

سابق ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صحیح طریقے سے نکھارا جائے تو بہترین ٹیم بن سکتی ہے، اگر نظام بہتر ہو تو پاکستان کرکٹ کو بہتری سے کوئی نہیں روک سکتا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بہت سی مثبت پیشرفت ہو رہی تھی مگر ٹیم کے انتخاب میں کوئی کردار نہیں دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے