اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئیں

16 Dec 2024
16 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئیں۔

مریم نواز شریف چین کا 8 روزہ دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچیں، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا، سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دعوت پر چین کا 8 روزہ کامیاب دورہ کیا۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے بیجنگ میں روبوٹک زرعی آلات بنانے والے ادارے کا دورہ کیا، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے منسٹر سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کی، مریم نواز  نے منسٹر ماحولیات سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی کی میوزیم جنکو سولر کمپنی اور منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کے دورے کئے، مریم نواز  نے شنگھائی ایکسپریمنٹل سکول اور ہواوے ٹیکنالوجیز کا بھی دورہ کیا۔

مریم نواز شریف نے پنجاب چین انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا، چائنہ کی حکمران جماعت کے اعلیٰ سطح وفود سے ملاقاتیں کیں، ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، ہیلتھ سمیت دیگر شعبوں میں چینی کمپنیوں سے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے