اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

خالد محمود صدر باکسنگ فیڈریشن ، لیفٹیننٹ کرنل(ر) محمد ناصر دوبارہ سیکرٹری منتخب

15 Dec 2024
15 Dec 2024

(لاہورنیوز) خالد محمود اور لیفٹیننٹ کرنل(ر) محمد ناصر اعجاز کو 2025-2029 کی مدت کے لیے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل کے طور پر دوبارہ منتخب کر لیا گیا۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اولمپک ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ سے علیحدگی سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے حال ہی میں اپنے آئین میں ترامیم متعارف کروائیں جسے پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی سمجھا، جواب میں کونسل نے آئینی ترامیم کی منظوری دی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی قرارداد منظور کی۔

یہ قرارداد 24 نومبر کو ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے کی گئی سفارشات کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے جس سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی قیادت (چیئرپرسن، صدر، اور سیکرٹری جنرل) کو فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے