اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شعیب اختر نے بمراہ کو کیریئر طویل کرنے کا طریقہ بتا دیا

15 Dec 2024
15 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو مشورہ دیا ہےکہ اپنے کیریئر کو طویل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ٹیسٹ کرکٹ کے مقابلے میں محدود اوورز کی کرکٹ کو فوقیت دینا ہوگی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ جسمپریت بمراہ کی لائن و لینتھ اچھی ہے لیکن  ٹیسٹ کرکٹ میں طویل سپیل ہوتے ہیں اور وکٹیں لینے کے لیے آپ کو سپیڈ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ بیٹر کو جلدی نہیں ہوتی اور وہ رسک نہیں لیتا۔

 شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بمراہ کو ٹیسٹ کھیلنا ہے تووکٹیں لینے کے لیے سپیڈ بڑھانے اور برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی لیکن اس میں انجری کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے، اگر میں بمراہ کی جگہ ہوتا تو خود کو وائٹ بال کرکٹ تک محدود کرلیتا۔

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوگی اگر بمراہ زیادہ کرکٹ سے پرہیز کرے، بمراہ کو خود کو دیکھنا ہوگا کیونکہ اس نے تمام فارمیٹس کے ساتھ آئی پی ایل بھی کھیلنا ہے۔

شعیب اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بمراہ دنیائے کرکٹ کا اثاثہ ہے اور ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے