13 Dec 2024
(ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس 2024 کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اولمپکس کا ریکارڈ قائم کیا اب میرا ہدف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا ہے کہ 4 ماہ کے وقفے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، فٹنس پر توجہ ہے، جلد بھرپور پریکٹس بھی شروع کر دوں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال اہم ایونٹس آ رہے ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہوں گا، 2025 میں بھی کامیابی حاصل کرنا ہدف ہے، ایشین ایتھلیٹکس، ڈائمنڈ لیگز اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کروں گا۔
دوسری جانب ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ کنڈیشننگ سیشن جاری ہے، ارشد ندیم کے مسلز کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔