13 Dec 2024
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی ذمہ داریاں بڑھا دیں۔
مراسلے کے مطابق پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے مراکز میں ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اے ای اوز کو پرائمری اور ایلیمنٹری کے ساتھ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کی مانیٹرنگ کا بھی پابند کیا جائے گا، سکولوں کی تعداد 12 سے 15 کے درمیان تقسیم کی جائے گی تاکہ مؤثر مانیٹرنگ اور رپورٹنگ ممکن ہو۔
علاوہ ازیں تمام سکولوں میں تدریسی عمل اور کارکردگی کے جائزے کیلئے کلاس روم آبزرویشن ٹولز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا، ڈی ای اوز اور ڈی ڈی ای اوز اے ای اوز کے کام کی سخت نگرانی کریں گے، یہ اقدام سکولوں کے معیاری تعلیم کے فروغ اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔