13 Dec 2024
(لاہور نیوز) پی ایم ایس کے پہلے مرحلے اور تحصیلدار کے امتحانات کے انتظامات مکمل ہو گئے، مجموعی طور پر 54 ہزار 287 امیدوار شرکت کریں گے۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس کے پہلے مرحلے میں 100 نمبر کے ایم سی کیوز اور تحصیلدار کے امتحانات کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، امتحانات 15 دسمبر کو ہوں گے، پی ایم ایس کے پہلے مرحلے اور تحصیلدار کا امتحان دینے والوں کو ایڈمیشن لیٹر بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
پی ایم ایس کی 67 سیٹوں کیلئے 21 ہزار چھ امیدوار اور تحصیلدار کی 14 سیٹوں کیلئے 33 ہزار 281 امیدوار شرکت کر رہے ہیں، پی ایم ایس امتحان کیلئے منتخب کردہ سینٹر تحصیلدار کے شہر میں ہی ہوں گے جس کی اطلاع امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ای میل کر دی گئی ہے۔
ایڈمیشن لیٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔