اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(لاہور نیوز) جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستانی ٹیم  ان دنوں جنوبی افریقا کے دورے پر ہے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان ابھی ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے، میزبان جنوبی افریقا نے 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت ٹمبا باووما کریں گے جبکہ فاسٹ باولر رباڈا کی 2023 کے ورلڈکپ کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ڈیوڈملر اورہینرک کلاسن بھی 2023 کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آئے ہیں۔البتہ فاسٹ باولر نوکیا انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ میں کپتان ٹمبا باووما ، اوٹنیئل بارٹمین، ٹونی ڈی زورزی، مارکو یانسن، ہینرک کلاسن، کیشوو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، انڈیلے فیلکوایو، کاگیسو رباڈا، ٹرسٹن اسٹبز، ریان رکلٹن، تبریز شمسی، راسی وین ڈیر ڈوسن شامل ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے 17 دسمبر، دوسرا 19 اور تیسرا 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے