(ویب ڈیسک) معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ضلع لاہور کے پرائیویٹ سکولوں کا سروے کروانے کا فیصلہ ،سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین چھینہ نے پرائیویٹ سکولز کے سروے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔
معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ضلع لاہور کے پرائیویٹ سکولوں کا سروے کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا،سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین چھینہ نے پرائیویٹ سکولز کے سروے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر ایلیمنڑی مردانہ و زنانہ لاہور کو فوکل پرسن بنا کر ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو سروے کا حکم دیا ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر سی ای او لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ضلع لاہور میں قائم تمام سکولز کے سروے کا حکم دیا گیا ہے۔
سی ای او ملک نذیر حسین چھینہ کا کہنا ہے کہ افسران خود جا کر سروے کریں گے،افسران 15 دنوں میں سروے مکمل کر کے رپورٹ جمع کروائیں گے، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام سکولوں میں سروے کروایا جا رہا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن کا مزید کہنا تھا کہ غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔