12 Dec 2024
(لاہور نیوز) پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی کل جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی لاہور اور کراچی سے دبئی میں اکٹھے ہوں گے جہاں سے سب جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوں گے۔
شان مسعود، سعود شکیل، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، عامر جمال، حسیب اللہ اور نعمان علی جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔
ریڈ بال فارمیٹ میں ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بھی کل جنوبی افریقا پہنچیں گے جہاں ٹیم کا کیمپ لگایا جائے گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین میں ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور صائم ایوب تینوں فارمیٹ میں ہونے کے باعث جنوبی افریقا میں ہیں جبکہ نسیم شاہ، کامران غلام اور عبداللہ شفیق ون ڈے اور ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہیں۔