آئی جی پنجاب کی تمام سربراہان کو متعلقہ آڈٹ پیرا اعتراضات کلیئر کروانے کی ہدایت
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام ریجنز، اضلاع اور یونٹس کے سربراہان کو متعلقہ آڈٹ پیرا اعتراضات جلد از جلد کلیئر کروانے کی ہدایت کر دی۔
سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز سمیت سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، پی ایچ پی، ایلیٹ سمیت تمام یونٹس کے سربراہان کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت ہوئی۔
اجلاس میں آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ڈی ڈی اوز نے پبلک اکاؤنٹس و دیگر متعلقہ کمیٹیوں میں کلیئر کروائے گئے آڈٹ پیرا اعتراضات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، آئی جی پنجاب نے مختلف ریجنز اور اضلاع سے متعلقہ زیر التوا آڈٹ پیرا اعتراضات کا جائزہ لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سربراہان کو آڈٹ پیرا اعتراضات کلیئر کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ڈی ڈی اوز یا ایس پی رینک کے افسران آڈٹ پیرا کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں میں خود شرکت یقینی بنائیں، آڈٹ پیرا اعتراضات کے ورکنگ پیپرز ڈی جی آڈٹ سے تصدیق کروا کے متعلقہ کمیٹیوں میں جمع کروائے جائیں، آڈٹ پیرا اعتراضات کی کلیئرنس کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی دی گئی ٹائم لائن پر پورا اتریں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ڈی ڈی اوز اپنی دور تعیناتی کے آڈٹ پیرا اعتراضات ترجیحی بنیادوں جبکہ گزشتہ ادوار کے آڈٹ پیراز بھی کلیئر کروائیں۔