اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا جنکو سولر کمپنی کا دورہ، گرین انرجی منصوبوں میں تعاون کی دعوت دی

12 Dec 2024
12 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے تاریخی دورہ چین کا تیسرا روز، مریم نواز شنگھائی میں انتہائی مصروف رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنکو سولر کمپنی کا دورہ کیا، جنکو سولر کمپنی نے پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کردی، مریم نواز نے گرین انرجی منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دی، جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔

مریم نواز نے پنجاب میں قابل تجدید اور سستی سولر انرجی کے منصوبے کے عزم کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے من ہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا بھی دورہ کیا، امپورٹ کموڈیٹی، ایگزی بیشن اور ٹریڈنگ سینٹر کا معائنہ کیا، مریم نواز نے ای کامرس کے شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے ہانگ چی آؤ امپورٹ نمائش اینڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیا، پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرنیوالے نوجوان تاجر سے ملاقات پر اظہار مسرت کیا، مریم نواز کی کمیونسٹ پارٹی کے چائنا میوزیم آمد پر چین کی تاریخ اور انقلاب کی بصری تاریخ دکھائی گئی۔

مریم نواز نے میوزیم میں دیوار گیر میورل کے سامنے تصاویر بنوائیں، چینی قیادت کے مجسموں میں دلچسپی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری سے ملاقات ہوئی، پنجاب اور شنگھائی میں معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے